1 جولائی، 2018، 8:44 PM

امریکی صدر کا نام نہاد خادم الحرمین شاہ سلمان کو تیل کی پیداوار بڑھانے کا حکم

امریکی صدر کا نام نہاد خادم الحرمین شاہ سلمان کو تیل کی پیداوار بڑھانے کا حکم

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے بادشاہ اور اپنے غلام ملک سلمان کو تیل کی پیداوار بڑھانے کا حکم دیدیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی مارکیٹ میں تیل کی بڑھتی ہوئی قیمت کو کنٹرول کرنے کے لیے سعودی عرب کے بادشاہ اور اپنے غلام ملک سلمان کو تیل کی پیداوار بڑھانے کا حکم دیدیا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک حکم میں کہا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، مسئلے پر قابو پانے کے لیے سعودی بادشاہ  شاہ سلمان سے ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی، اور اسے تیل کی پیداوار میں یومیہ 20 لاکھ بیرل تک اضافہ کرنے کا حکم دیا ہے تاکہ ایران اور ونزوئلا پر پابندی کے باعث پیدا ہونے والے تیل کے بحران کو پورا کیا جا سکے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا حکم تسلیم کرتے ہوئے سعودی بادشاہ شاہ سلمان نے تیل کی پیداوار میں اضافہ کرنے کے لیے حامی بھر لی۔

News ID 1881874

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha